آج ہر شخص پریشان حال ہے، نفسا نفسی کا عالم ہے
Posted on May 12, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
گوجرانوالہ (خصوصی رپورٹ )آج ہر شخص پریشان حال ہے، نفسا نفسی کا عالم ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آج کا مسلمان در مصطفیٰۖ سے منہ موڑ چکا ہے اگر آج بھی عالم اسلام اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں زیر نہیں کر سکتی، امت مسلمہ اپنے تمام تر اختلافات کو ختم کرے اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دین اسلام کی سر بلندی اور ملک میں نظام مصطفیٰۖ کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کریں ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے سالانہ محفل معراج النبیۖ و تذکرہ سراج العارفین منعقدہ مین بازار بینک کالونی کچا فتومنڈ چوک کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صاحبزادہ ثقلین حیدر المعروف حیدری جان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسولۖ اور اسلام کا فریضہ یہ ہے کہ معراج النبیۖ کے اس مبارک مہینے میں اسوئہ رسولۖ کی روشنی میں اخوت اور بھائی چارے کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ نفرت ،عصبیت ،دہشت گردی،اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو اور محبت ،اجتماعیت ،ہمدردی ،اور اعتدال پسندی پیدا ہو سکے،ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام اور سنت رسولۖ میں زندگی کے تمام پہلوؤںکے بارے میں رہنمائی موجود ہے اور ہمیں صرف ان سے فیضیاب ہونے کی ضرورت ہے۔
اس محفل میں پیر غلام فرید چشتی ایم پی اے ، قاری محمد شبیر احمد مجددی ، قاری صدیق اسماعیل دینہ ،محمد تنویر قندھاری لاہور،سید اظہر علی شاہ،محمد عبداللہ خان ایڈووکیٹ،محمد مہران اکرم ،حا فظ محمد امتیازمجددی ،محمد قیصر مجددی،محمدذیشان مجددی،علامہ محمدبشارت علی مجددی ،علامہ محمد تنویر حسین مجددی،علامہ نوید اقبال مجددی ،علامہ محمدیٰسین مجددی سمتی سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل گوجرانوالہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔