بھارتی انتخابات، حتمی مرحلے میں 3 ریاستوں کی 41 نشستوں پر ووٹنگ جاری

Elections

Elections

نیو دہلی (جیوڈیسک) سات اپریل سے شروع ہونے والے بھارتی الیکشن میلے کے نویں مرحلے میں تین ریاستوں کی اکتالیس نشستوں پر پولنگ جاری ہیں۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

آج ہونے والے آخری مرحلے میں ریاست بہار کی 6 ، اتر پردیش کی 18 اور مغربی بنگال کی 17 نشستوں پر 6 سو 6 امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ ان حلقوں کے 6 کروڑ 60 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے کر رہے ہیں۔

سب سے اہم مقابلہ ریاست اتر پردیش کے حلقہ ورناسی میں ہونے جا رہا ہے۔ جہاں بی جے پی کے نریندر مودی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال میدان میں آمنے سامنے ہیں۔ چھ ہفتوں سے جاری انتخابی میلہ آج ختم ہو جائے گا۔ جس کے بعد تمام حلقوں کے انتخابی نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔