لندن (جیوڈیسک) مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہام یونائیٹڈ کو 2-0 سے پچھاڑ کر تین سیزن میں دوسرا پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔ اتوار کو اتحاد اسٹیڈیم پر سٹی کو لیورپول پر برتری کیلیے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی۔
البتہ ہر ہاف میں سمیر ناصری اور ونسنٹ کومپانی کے گولز نے ان کا مشن واضح فوقیت سے پورا کردیا۔ فتح نے سٹی کے گولز کی تعداد 102 تک پہنچا دی جو چیلسی کے 2009-10 کے پریمیئر لیگ ریکارڈ سے صرف ایک کم ہے۔
کامیابی نے چلین مینوئل پیلیگرینی کو بھی ایک انگلش ٹاپ فلائٹ ٹائٹل جیتنے والا پہلا غیر یورپیئن منیجر بنادیا ہے۔ سٹی سے دو پوائنٹس کم دوسری پوزیشن پر پہنچنے والی لیور پول ٹیم نے ہوم گرائونڈ پر نیوکیسل یونائیٹڈ کیخلاف ہارتے ہوئے 2-1 سے کامیابی حاصل کرلی ، شولا امیوبی اور پال ڈمیٹ نے لیورپول کو جتانے میں اہم کردار ادا کیا۔