جمہوریت بچانے کیلئے سڑکوں پر بھی آ سکتے ہیں: خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے قومی مفاد اور پاکستان کی بہتری کیلئے جو ہو سکے گا وہ کریں گے انٹرویو سکھر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے۔

کہ جمہوریت کو بچانے کیلئے ہم سڑکوں پر بھی آ سکتے ہیں۔ عمران خان اور میاں نواز شریف ساتھ کھانا کھاتے ہیں پھر ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی کرتے ہیں، یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے۔

کہ ملکی ایشوز پر تمام جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو اعتماد میں لیں۔ میاں نواز شریف کا جلسے جلسوں میں سیاستدانوں کو بات چیت کی دعوت دینا درست نہیں ۔پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوامی مفاد اور پاکستان کی بہتری کیلئے جو ہو سکے گا وہ کریگی۔

متحدہ قومی موومنٹ کا سندھ حکومت میں شامل ہونا بہتر حکمت عملی ہے۔ اگر بھارت اور افغانستان کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے تو پاکستان کی صورتحال بھی تبدیل ہونی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو وہ پذیرائی نہیں ملی جس کے وہ دعوے کر رہے تھے، جب کوئی ناکام ہوتا ہے تو ایسی ویسی باتیں ہی کرتا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پر شہباز شریف کا نیا نام ڈھونڈ رہے ہیں ، نواز شریف عمران خان کو جلسے کے بجائے ٹیلی فون پر دعوت دیتے تو اچھا ہوتا۔ خورشید شاہ