عالیہ بھٹ کا جنرل نالج سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے جب سے فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو کافی ود کرن میں ایک سوال کا جو جواب دیا تب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ کرن جوہر نے ان سے بھارت کے حالیہ صدر کا نام پوچھا تھا جس کے جواب میں عالیہ بھٹ نے ’پرتھوی راج چوہان کو بھارت کا صدر قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے رواں صدر پرناب مکھرجی ہیں۔ اسی لیے لوگ عالیہ بھٹ کی معلومات عامہ یعنی جنرل نالج کا مذاق ٹوئٹر پر اس انداز میں اڑا رہے ہیں۔ بعض ٹویٹس پیش ہیں۔ جب عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ ’مودی کا پہلا نام کیا ہے؟ تو عالیہ کا جواب تھا، ’’اب کی بار‘‘۔ بھارت کو آزادی کب ملی؟ عالیہ بھٹ نے کہا جب فلم لگان میں بھوون نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف آخری گیند پر چھکا مارا۔ سوال مائیکروسافٹ ( ایم ایس ) کا سب سے اچھا پروڈکٹ کون سا ہے؟عالیہ بھٹ نے جواب دیاایم ایس دھونی۔