ہنگامہ آرائی، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی وضاحت قبول کر لی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی وضاحت قبول کر لی، تاہم قرار دیا کہ سیاسی قائدین اپنے کارکنوں کو عدالتی آداب سکھائیں، ایسے واقعات آئندہ رونما ہوئے تو پابندیاں لگانا ناگزیر ہو گا۔

لاہورہائی کورٹ کیروبرو 7 مئی کو عمران خان کی آمد کے موقع پرپی ٹی آئی کے کارکنوں کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی طرف سے وضاحت پیش کی گئی، جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی کے کارکن شریک نہیں تھے، عدالتوں کااحترام کرتے ہیں، توہین کاسوچ بھی نہیں سکتے۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عمرعطابندیال نے عمران خان کی وضاحت قبول کر لی، تاہم قرار دیا کہ سیاسی قائدین اپنے کارکنوں کو عدالتی آداب سکھائیں، عدالت معاملے کو طول نہیں دینا چاہتی، تاہم آئندہ ایسے واقعات رونما ہوئے تو پابندیاں لگانا ناگزیر ہو گا۔