ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی نژاد کینیڈین فلم اسٹار اور بالی ووڈ کی بے بی ڈول سنی لیون 33 برس کی ہوگئیں۔
بھارت میں معروف ٹی وی شو بگ باس سے شہرت پائی پانے والی کینیڈین نژاد بھارتی فلم اسٹار سنی لیون 13 مئی 1981ء کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیدا ہوئی جب کہ ان کا اصل نام جیت کور ووہرا ہے۔ سنی لیونی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 میں دوران تعلیم بطور ماڈل کی حیثیت سے کیا تاہم بعد ازاں انہوں نے بالغوں کی فلموں سے شہرت پائی۔
سنی لیون نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2012 میں مہیش بھٹ کی فلم ”جسم ٹو“ سے کیا۔ بالی ووڈ میں سنی لیونی کا انگریزی لہجہ اور انداز مقبول ہوتا چلا گیا جس کے بعد سنجے گپتا کی ”فلم شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا“ میں سنی لیونی نے آئٹم سانگ سے اپنے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی جب کہ فلم ”راگنی ایم ایم ایس ٹو“ کا کامیاب بزنس سنی لیونی کوشہرت کی بلندی پر لے گیا۔