ایران: وزیراعظم نوازشریف کی امام علی رضا کے مزار پر حاضری

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مشہد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے ایران کے شہر مشہد میں امام علی رضا کے مزار پر حاضری دی۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے امام علی رضا کے مزار میں نوافل ادا کیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ایران کے دورے پر گئے ہوئے ہیں۔