امریکا، ایرانی ایٹمی تنصیبات شب بھر میں تباہ کر سکتا ہے

United States

United States

واشنگٹن (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع و سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات راتوں رات تباہ کی جا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا، مقبوضہ بیت المقدس جوہری پروگرام اسرائیلی وجود کے لیے اب بھی خطرہ ہے کیونکہ تہران، تل ابیب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

ایہود باراک نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا طاقت کے استعمال سے تہران کو جوہری طاقت بننے سے روک سکتا ہے، واشنگٹن چاہے تو ایک رات سے بھی کم وقت میں ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات تباہ کی جا سکتی ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے چھ بڑی طاقتوں اور ایران کے درمیان گزشتہ برس نومبر میں طے پائے معاہدے پر کڑی نکتہ چینی کی۔