عافیہ نے 12 واں مدر ڈے امریکی جیل میں منایا، فوزیہ صدیقی

Fauzia Siddiqui

Fauzia Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) بارہواں مدرڈے امریکی جیل کی سلاخوں کے پیچھے منایا ہے، دنیا بھر میں ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مدر ڈے منایا جا رہا ہے، آج کا دن بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل کی سلاخوں کے پیچھے تنگ و تاریک کوٹھری میں اپنے معصوم بچوں اور ضعیف و بیمار ماں کو یاد کرتے ہوئے گزاررہی ہیں۔ عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر مظاہرے کے موقع پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے دین اسلام نے کائنات کی سب بڑی نعمت جنت کو ماں کے قدموں تلے رکھ کر ماں کے حقوق اور عظمت کو ایک جملے میں بیان کر کے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا لیکن جب کسی بے گناہ و معصوم عورت کو جو ایک بیٹی اور ماں بھی ہے۔

اسے کمسن بچوں سمیت اغوا کر کے فروخت کیا جائے، سرحد پار انسانی اسمگلنگ کے جرم کا ارتکاب کیا جائے، ایسی فرد جرم پر 86 سال کی سزا سنائی جائے جو عدالت میں ثابت بھی نہ کی گئی ہو تو انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔