کابل (جیوڈیسک) ہلاک کرنے کا دعویٰ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جنگجوؤں کو صوبہ وردک، زابل، فرح اور قندھار میں کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔ فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔
کارروائیوں کے دوران دو سکیورٹی اہلکار بم حملے میں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چار زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ایران نے معاہدے کے تحت 16 افغان قیدیوں کو افغان حکام کے حوالے کر دیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی جیلوں میں پانچ ہزار افغان قیدی موجود ہیں۔ جن میں سے اکثر کو منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔