نوجوان نے پلازہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی ختم کر لی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) 20 سا لہ نوجوان نے پلازہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ بتا یا گیا ہے کہ تھا نہ ریس کوریس کے علاقہ میں 20 سا لہ نوجوان ربیع اﷲ پلازہ کی ساتویں منزل پر رہائش پذیر تھا، گزشتہ روز اس نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ربیع اﷲ پشاور کا رہائشی تھا اور اسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور لاہور میں اپنے دوست کے پاس علاج کروانے کے لئے آیا ہوا تھا، ورثا کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہ کروانے کی درخواست پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی جسے لیکر وہ اپنے آبائی شہر روانہ ہو گئے۔