ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو اجلاس سے کچھ دیر قبل دل کا دورہ پڑ گیا

Imtiaz Shahid Qureshi

Imtiaz Shahid Qureshi

پشاور (جیوڈیسک) ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی امتیاز شاہد قریشی کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختون خوا اسمبلی جب ایوان کے اجلاس کے لئے پہنچے تو ان کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد وہ اپنے چیمبر میں چلے گئے جہاں اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے 5 منٹ قبل انہیں دل کا دورہ پڑ گیا جس کے بعد انہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں آئی سی یو میں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اس وقت امتیاز شاہد قریشی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔