عمران خان صرف سوشل میڈیا کے لیڈر ہیں، عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

ملتان (جیوڈیسک) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان صرف سوشل میڈیا کے لیڈر ہیں، عمران خان کبھی عدلیہ پر الزامات لگاتے ہیں اورکبھی میڈیا پر، انہیں اپنا علاج کراناچاہیے۔

ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ الیکشن شفاف ہوں، لیکن جس شخص کی زبان اور اقدامات ایک جیسے نہ ہوں وہ قوم کو کیا دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ پر حملہ کیا، عمران خان سوشل میڈیا کے لیڈرہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں ناکام ہ وچکے ہیں، ان کے پاس الزامات کے کوئی ثبوت نہیں اور ان کے خلاف فارورڈ بلاک بن گیا ہے۔