12 مئی کے واقعات کی اصل ذمے دار ایم کیوایم ہے، سینیٹرمشاہد اللہ

Mushahid Ullah

Mushahid Ullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹرمشاہد اللہ نے کہا ہے کہ 12 مئی کے واقعات کی اصل ذمے دار ایم کیوایم ہے۔سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ 1992ء کے بعد الطاف حسین کوآج پاکستانی پاسپورٹ کیوں یادآ رہا ہے۔

دوسری جانب سینیٹر حاصل بزنجوکا کہنا تھا کہ 12 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔