ابھی سوچوں گی کس پارٹی کو جوائن کرنا ہے: وینا ملک

Veena Malik

Veena Malik

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ایئر پورٹ پر کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر اسد خان کے ہمراہ کراچی چند دنوں کے لئے جا رہی ہیں جہاں وہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دیں گے اور عبدالستار ایدھی سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتیں کہ عمران خان کا جلسہ کامیاب تھا یا نہیں، ان کا ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے دھرنے میں شریک ہو کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن پاکستان کی ترقی کے لئے وہ بھی ایک اچھی سوچ رکھتے ہیں۔ ملاقات ہوگی تو وہ سوچیں گی کہ کس سیاسی پارٹی کو جوائن کرنا ہے۔ وینا ملک نے اداکارہ میرا کی سالگرہ کی انھیں مبارکباد بھی دی۔