پشاور: حیات آباد میں دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں موبائل ٹاور کے قریب دھماکا ہوا، تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکا حیات آباد فیز 6 میں نواب مارکیٹ کے قریب موبائل ٹاور میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔