مشرف کا ای ایس ایل سے نام خارج کرنیکی درخواست پر سماعت آج ہو گی

Musharraf

Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز پر ڈویژن بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ڈاکٹر فروغ نسیم اپنے دلائل مکمل کریں گے۔ اٹارنی جنرل سلمان بٹ وفاق کی جانب سے پیش ہوں گے۔ مولوی اقبال حیدر مقدمے میں فریق بننے کی درخواست پر دلائل دیں گے۔