برازیل میں خاتون ریفری نے دھوم مچادی

Brazil

Brazil

ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل میں فٹبال ورلڈ کپ سے قبل خاتون ریفری فرنانڈا کولمبو یولینا نے دھوم مچادی۔ انھیں حال ہی میں فیفا کی جانب سے برازیلین فٹبال کنفیڈریشن کی ریفری کمیٹی کا آفیشل اسٹیٹس حاصل ہوا ہے۔

وہ گذشتہ روز ایٹلٹکو منیرو اور کروزیرو کے درمیان میچ میں بھی سائیڈ لائن پر دوڑتی ہوئی دکھائی دیں، وہ اس شعبے میں بھی تیزی سے اپنی شناخت بنا رہی ہیں، ماڈل دکھائی دینے والی فرنانڈا دن میں ایک جم میں ٹرینر کے طور پر بھی کام کرتی ہیں، انھوں نے کہاکہ فیفا کا اسٹیٹس میرے کیریئر میں ایک اگلے قدم کی مانند ہے۔