ڈی ایم سیزک کے نظام کی مکمل بحالی کیلئے ملازمین کا احتجاج شروع

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی جانب سے ڈی ایم سیز کے نظام کی مکمل بحالی کے لیے بلدیاتی ملازمین کی احتجاجی تحریک کا آغاز آج (پیر سے) کے ایم سی ورکشاپ سے صدر زون بلدیہ جنوبی کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے کردیا گیا۔

ملازمین نے کچرا گاڑیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس و سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ،جمشید زون کے صدر ملک محمد نواز۔

لیاری زون کے اشرف اعوان ،صدر زون کے جنرل سیکریٹر ی حبیب الرحمن نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے اس فیصلے تک کہ آیا ڈی ایم سی کا نظام رائج ہے یا ٹائونز کا نظام موجود ہے ایک نظام کے فیصلے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔