گوجرانوالہ ( سردار عرفان طاہر سے )چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر پر دو ٹو ک مو قف اختیار کر کے پاکستانی اور کشمیری قوم کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔ نصف صدی سے زاہد عرصہ بیت جانے کے باوجود بھی بھارتی فوج کے مظالم اور حکومتی ہٹ دھرمی قائم ہے۔ با غیرت اور باہمت کشمیری قوم اپنے فطری مو قف سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جاپان و چیئرمین کشمیر کونسل جاپان مرزا محمد خلیل بیگ نے معروف کاروباری شخصیت خوجہ شجاع اللہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس مو قع پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیاس عادل اور نوجوان صحافی و کالم نگار ایس ایم عرفان طاہر بھی موجود تھے۔ مرزا محمد خلیل بیگ نے کہا کہ پاکستان سے کشمیری قوم کا جسم اور روح کا رشتہ ہے جسے کوئی بھی منفی قوت توڑ نہیں سکتی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیری بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کے دل پاکستانی قوم کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ تسلیم کرتے ہو ئے کشمیری قوم کی اخلا قی ، مذہبی اور اصولی حمایت کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا آمرانہ رویہ پوری دنیا میں بسنے والے کشمیریو ں کے جذبات و احساسات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات اور فکر کا ہمیشہ پر چار کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ استصواب رائے کے انعقاد اور آزادی کی صبح ہو نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہو ں نے کہاکہ آسام میں انتہا پسند ہند ئووں کے ہا تھو ں مسلمانو ں کے قتل عام کی بھر پو ر مذ مت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان ہی کشمیری قوم کی آخری منزل ہے اس نظریہ کی آبیاری اور اسے عملی جامہ پہناننے کے لیے انفرادی و اجتماعی سطح پر خدمات پیش کرتے رہیں گے۔