خواتین دوست نہ رکھنے والی عورتوں سے دوستی نہیں کرتی، جینیفر لارنس

Jennifer Lawrence

Jennifer Lawrence

لاس اینجلس (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ جن خواتین کی کوئی خاتون دوست نہیں ہوتی ان پر میں کبھی بھروسہ نہیں کرتی۔

ایک انٹرویو میں جینیفر نے کہا کہ میری بہت ساری خواتین دوست ہیں اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ میری دوست میرے جیسی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین جن کی کوئی خاتون دوست نہیں ہوتی، ان کی نفسیات بھی بہت عجیب ہوتی ہے۔