تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیلی عدالت نے سابق وزیراعظم ایہور اولمرٹ کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور بد عنوانی کرنے پر 6 برس قید کی سزا سنادی ہے۔
تل ابیب کی ایک مقامی عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ 68 سالہ سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے یروشلم کے میئر کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک اپارٹمنٹ کی تعمیر میں ایک لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر اور ایک دوسرے پراجیکٹ میں 17 ہزار ڈالرز کی بد عنوانی کی۔ ایہود اولمرٹ کرپشن پر جیل کی سزا کاٹنے والے پہلے یہودی وزیراعظم ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایہود اولمرٹ 2006 سے 2009 تک اسرائیل کے وزیراعظم رہے اور انھیں کرپشن کے الزامات کے باعث شدید دباؤ پر وزارت سے استعفی دینا پڑا تھا جب کہ رواں برس مارچ ان پر الزام لگا تھا کہ انھوں نے یروشلم کے میئر ہونے کی حیثیت سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر کرپشن کی تھی۔