برلن (جیوڈیسک) آئی ایم ایف چیف کرسٹائن لاگارڈے نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین بحران دوسرے ممالک کے لیے سخت اقتصادی نتائج کا سبب ہو سکتا ہے۔ ایک جرمن اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ یوکرین کو فراہم کردہ 17 ارب ڈالر کا ہنگامی قرض کافی نہیں ہو گا، یوکرین بحران ایسا خطرہ ہے جس کی پیمائش بہت مشکل اور اس کے دیگر ممالک کے لیے وبائی نقصانات کی پیش گوئی ممکن نہیں مگر اس کے بہت سخت اقتصادی نتائج نکل سکتے ہیں۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری، سرمائے کے بین الاقوامی بہاؤ اور یورپ کی توانائی رسد پر یوکرین بحران کے اثرات ہو سکتے ہیں، یوکرین کی ضروریات 17 ارب ڈالر سے بہت زیادہ ہیں۔