کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ وہ امن کی آشا کا حصہ ہیں اور انہیں اس پر کوئی شرمندگی یا ندامت نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت پاکستان کے تمام پڑوسی ممالک بشمول بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل یہ ہوتی ہے کہ بھارت کے ساتھ امن کے لیے بات کس سے کی جائے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ نریندر مْودی کے اقتدار میں آنے سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے تاہم انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ جو لوگ جنوبی ایشیائی عوام کے مستقبل کے لیے امن چاہتے ہیں وہ اپنی کوششیں جاری رکھیں۔