کراچی: بھٹہ محمڈن فٹ بال کلب کیماڑی کے زیر اہتمام کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم کیماڑی میں جاری آل کراچی خان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کیماڑی یونین فٹ بال کلب نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد شہر کراچی کی نواجوان کھلاڑیوں پر مشتمل معروف فٹ بال ٹیم مدینہ شہباز فٹ بال کلب کو 1-1گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لیا۔
دوران کھیل 20ویں منٹ میں آصف خان نے شاندار گول کرکے کیماڑی یونین کو برتری دلادی لیکن یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور کھیل کے 29ویں منٹ پر مدینہ شہباز کے اختر علی نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1سے برا بر کردیا جبکہ دوسرے ہاف میں کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے جارہانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کے تاہمی کسی بھی ٹیم کو کامیابی حاصل نہ ہوسکی پنالٹی ککس مرحلے میں کیماڑی یونین کے منظور،اویس ،آصف خان،عامر اور یوسف کاکا نے گیند گول پوسٹ میں داخل کرنے میں کامیابی حاصل کی مدینہ شہباز کی جانب سے اختر علی ،امجد ،ثاقب اور عبدالوہاب نے گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ مفید اور حیات اللہ گول پنالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہے۔
دوسرے سیمی فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کیماڑی کے سنیئر نائب صدر کامران سواتی اور کیماڑی کے ہر دلعزیز سماجی شخصیت باری خان کا تعارف دونوں ٹیموں سے کرایا گیااس موقع پر فیض محمد ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے سنیئر وائس چیئر مین رحمت بلوچ ،ممبر ڈسٹرکٹ ویسٹ رضا خان ،ممبر ڈسٹرکٹ سائوتھ سلیم سماء میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر نیک لالہ کے علاوہ دیگر کمیٹی آراکین موجود تھے۔ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 18مئی 2014ء بروز اتوار کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم کیماڑی پر کیماڑی کی دو مشہور و معروف ٹیم کیماڑی محمڈن اور کیماڑی یونین کے درمیان کھیلا جائے گا۔