الیکشن کمیشن کے تمام ارکان مستعفی ہو جائیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی الیکشن کمیشن کے تمام اراکین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات ٹھیک کرنے چا ہیئیں انتخابی اصلاحات کا مطالبہ صرف تحریک انصاف کا نہیں پوری قوم کا ہے، عمران خان کبھی نہیں چاہیں گے کہ ملک میں آمریت آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی پر الیکشن کمیشن کو سابق چیف الیکشن کمیشنر فخرالدین جی ابراہیم کے ساتھ ہی مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پاکستانی ہیں، حکومت کو ایم کیو ایم کے قائد کو ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ملنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل عمران خان نے عام انتخابات میں دھاندلی پر الیکشن کمیشن کے تمام عملے کو مستعفی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔