لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ میں ایسی خواتین پر بھروسہ نہیں کرتی جن کی کوئی خاتون دوست نہیں ہوتی۔
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے کہا ہے کہ جن خواتین کی کوئی خاتون دوست نہیں ہوتی ان پر میں کبھی بھروسہ نہیں کرتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری بہت ساری خواتین دوست ہیں اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ میری دوست میرے جیسی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسی خواتین پر ہرگز بھروسہ نہیں کرتی جن کی کوئی خاتون دوست نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین جن کی کوئی خاتون دوست نہیں ہوتی ان کی نفسیات بھی بہت عجیب ہوتی ہے۔