دھاندلی کی باتیں کرنے والے عدالتوں سے رجوع کریں، پروفیسر شاہد اقبال

Prof. Shahid Iqbal

Prof. Shahid Iqbal

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ڈویژنل جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر میاں شاہد اقبال نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان کا ریمورٹ کنٹرول مخصوص لوگوں کے ہاتھوں میں ہے۔

جب سے مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھالا ہے عمران خان نے احتجاج کی روش اختیار کی ہوئی ہے اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے اور اپنی ناکامی پر شرمندہ ہونے کی بجائے ڈھیٹ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جن حلقوں میں دھاندلی کا کہا جا رہا ہے وہ لوگ عدالتوں سے رجوع کریں پورے ملک کو تہس نہس کرنا غیر جمہوری رویہ ہے اور ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

میاں شاہد اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان دھاندلی میں ملوث رہے ہیں جبکہ عمران خان نے خود دھاندلی سے خیبرپختونخواہ کا اقتدار لیا اور خود ہی دھاندلی کے خلاف شور مچا رہے ہیں۔ ڈی چوک کا فلاپ جلسہ پی ٹی آئی کے ہی تابوت میں آخری کیل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس جلسہ میں عوام نے شرکت نہ کر کے عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔