فیصل آباد : تاجر رہنما حاجی نواز ملک نوشاہی قادری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی دھرنے ملک معیشت کی تباہی کے سوا کچھ نہیں تھے۔ پی ٹی آئی، منہاج القرآن اور جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہروں نے بیرونی دنیا میں پاکستان کا امیج بری طرح متاثر کیا ہے۔
عالمی سطح پر پاکستان عدم تحفظ کا منظر پیش کر رہا ہے اور بیرونی انوسٹرز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں گے جس سے کاروبار سے منسلک افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔
حاجی نواز ملک نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ اپنی انتقامی سیاست کو ترک کر دیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے حکومت کا ساتھ دیں اور اگر کسی بھی پارٹی کے کوئی تحفظات ہیں تو ٹیبل ٹاک کے ذریعے ان کا حل نکالیں۔
احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے دنیا میں پاکستان کا غلط امیج ظاہر ہوتا ہے۔