دپیکا پڈکون نئی فلم میں بنگالی ہیرو کی ہیروئن بنیں گی

Deepika Pdkun

Deepika Pdkun

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ حسینہ دپیکا پڈکون نئی فلم Piku میں بنگالی ہیرو جیشو سین گپتا کی ہیروئن بنیں گی۔

ہدایتکار شوجت کی نئی فلم Piku میں دپیکا، امیتابھ اور عرفان خان کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں بنگالی سپر سٹار جیشو بھی دپیکا پڈکون کے مقابل نظر آئیں گے۔

بنگالی اداکار نے بگ بی اور دپیکا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ رومانوی فلم Piku اگست میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔