سپین میں حکمران جماعت کی رہنما کو قتل کر دیا گیا

Isabel Carrasco

Isabel Carrasco

میڈرڈ (جیوڈیسک) سپین کی حکمران جماعت کی ایک صوبائی خاتون سیاستدان ایسابل کراسکو کو لیون شہر کے شمال میں ایک سڑک پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ کراسکو جو لیون کی صوبائی کونسل کی سربراہ تھیں۔ ان کی موت کے حوالے سے ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکمران جماعت پاپولر پارٹی کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ ان کو متعدد گولیاں ماری گئیں جس سے ان کی موت واقع ہوئی تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

وزیراعظم مارینوراجیوئے اور دیگر سیاستدانوں نے حکمران پاپولر پارٹی جبکہ اپوزیشن سوشلسٹ پارٹی نے اپنی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔

پاپولر پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسابل کراسکو کی موت کے باعث پاپولر پارٹی برائے لیون کے صدر اور لیون کی صوبائی حکومت کے دیگر عہدیداروں نے ان کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور تمام سیاسی سرگرمیاں اور اقدامات کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔