آئی پی ایل :چنئی سپر کنگز نے راجستھان رائلز کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

Chennai Super Kings

Chennai Super Kings

رانچی (جیوڈیسک) انڈین پریمیر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر چنئی سپر کنگز سب سے آگے نکل گئی، دھونی کی ٹیم نے راجستھان رائلز کو 5 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ میں آٹھویں کامیابی حاصل کرلی۔ راجستھان رائلز کے اوپنرز جم کر کھیلے، شین واٹسن نے نصف سنچری بنائی، انکت شرما نے 30 رنز اسکور کیے۔

اوپنرز کے بعد کوئی بیٹسمین بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ راجستھان رائلز نے آٹھ وکٹ پر 148 رنز اسکور کیے۔ موہت شرما اور رویندرا جڈیجہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ چنئی کیلئے ڈیوائن اسمتھ نے تیزی سے اننگز شروع کی، لیکن برینڈن میکلم ناکام ہوگئے۔

اسمتھ 44 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ڈوپلیسی نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ دھونی کے 26 اور جڈیجہ کے 11 رنز نے چنئی کو آخری اوور میں کامیابی دلا دی۔