بابا لاڈلا ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے مارا گیا

Baba Ladla

Baba Ladla

گوادر (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری گینگ وار کا اہم کردار نور محمد عرف بابا لاڈلا غیر قانونی طور پر ایران کی سرحد عبور کرتے ہوئے ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ بابا لاڈلا، عزیر بلوچ کا نائب سمجھا جاتا تھا۔

وفاقی اور سندھ حکومت نے بابا لاڈلا کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔ بابا لاڈلا پر 120 کے قریب مقدمات درج تھے جس میں قتل، اقدامِ قتل، اغواء، اغواء برائے تاوان، منشیات اور بھتہ خوری کے الزامات عائد تھے۔

بابا لاڈلا نے دو شادیاں کی تھیں۔ بابا لاڈلا پيپلز امن کميٹی کا ہی کارکن تھا مگر اختلافات کی وجہ سے عليحدہ ہو گيا۔ کراچی آپریشن کے بعد بابا لاڈلا ساتھیوں سمیت روپوش ہو گیا تھا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے بابا لاڈلا کو 3 گولیاں لگیں۔