انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں 201 کان کن ہلاک ہوگئے، 200 سے زائد مزدور اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے۔
کہ حادثہ مشرقی ترک صوبے منیسا میں واقع کوئلے کی ایک کان میں پیش آیا، دھماکے کے بعد کان میں آگ لگ گئی۔ مانیسا کے گورنر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 201 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں تقریباً 780 مزدور کام کر رہے تھے، اس وقت بھی 200 سے زائد مزدور کان میں پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔