رینجرز نے لانڈھی سے 11 افراد حراست میں لے لیے

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل سمیت دیگر سامان برآمد کر لیارینجرز نے لانڈھی میں آپریشن کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران 6 ملزمان سمیت 11 افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق رینجرز لانڈھی مجید کالونی اور گیدڑ کالونی سرچ آپریشن میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 6 مشتبہ افراد سمیت 11 افرا کو حراست میں لے لیا۔

ریکسر پل سے گینگ وار کے ملزم محمد حسین کو گرفتار کرکے 90 ٹوکن ہیروئن اور ایک ریوالور برآمد کرلیا۔ کلفٹن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

موچکو پولیس نے ناردرن بائی پاس پر محمد ندیم ، محمد سفیر ، عبدالرحمان اور عبدالولی کو گرفتار کر کے ڈمپر سے ایک ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 40 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔