وزیراعظم آج ن لیگ سندھ کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے ن لیگ سندھ کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں طے شدہ ملاقات ملتوی کردی گئی، وزیراعظم آج دورہ کراچی کے دوران مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ، ن لیگ سندھ کے رہنماؤں، ارکان صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو منگل کی شام پانچ بجے وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی معاملات پرمشاورت کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

تاہم وزیراعظم کے دورہ کراچی کی وجہ سے یہ ملاقات ملتوی کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اب آج کراچی میں پارٹی عہدیداروں، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب رحیم بھی اس موقع پر موجودہونگے۔ ملاقات میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔ جبکہ وزیراعظم نوازشریف لیگی رہنماؤں کے تحفظات، گلے شکوے بھی سنیں گے۔