پاکستان (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین ذکا اشرف پر دو کروڑ اسی لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام سامنے آیا ہے۔ سابق چیئر مین بیرون ملک دوروں پر اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گئے جسکا کوئی ریکارڈ ہی نہیں۔
انکی چیئر مین شپ کے دوران انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں بھاری کرپشن دیکھنے میں آئی ہے جہاں اختیارات کا نا جائز فائدہ بھی اٹھایا گیا ہے ، کرپشن میں بورڈ کے لیے گاڑیوں کا لین دین بھی ہوا ہے اور تمام نا جائز اخراجات کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔
موجودہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق دور کے آڈٹ کا حکم دیا تھا ۔بورڈ کے بعض حکام نے ذکا اشرف پر شدید کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ ذکا اشرف کے دور کاآڈٹ کیا جائے جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔