اسلام آباد (جیوڈیسک) بھارت سے آلو کی ڈیوٹی فری درآمد شروع ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز ملک کی بڑی سبزی منڈیوں میں آلو کی تھوک قیمت میں 6 روپے فی کلو تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ مزید آلو پاکستان پہنچنے سے قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔
پھلوں اور سبزیوں کی تجارت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ آلو کی قیمت 37 روپے فی کلو تک کمی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو روز کے دوران بھارت سے 140 ترک آلو مقامی مارکیٹوں میں پہنچا ہے جبکہ کولڈ سٹوریج میں رکھے گئے۔
آلو کی ترسیل میں بھی اضافہ ہونے سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آلو کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد حکومت نے ڈیوٹی فری آلو کی درآمد کی اجازت دی ہے جس کے نتیجے میں درآمد کنندگان نے آلودرآمد کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ صارفین کو سستا آلو فراہم کیا جا سکے۔