گجرانوالہ (جیوڈیسک) نندی پور میں 100 میگا واٹ کی پہلی ٹربائن کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ نندی پور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کے کامیاب تجربے کا افتتاح چیف انجینئر نندی پور پاور پراجیکٹ نے کیا۔ 31 مئی تک ٹربائن پر مزید 3 تجربات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مئی سے نندی پور پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل حاصل ہونا شروع ہو جا ئے گی۔ نندی پور پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 660 میگا وا ٹ بجلی حاصل کی جائے گی جب کہ پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کے افتتاح کے ہر 2 ماہ بعد ایک ٹربائن کا افتتاح کیا جائے گا۔