عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: عزیزبھٹی

Imran Khan

Imran Khan

نارنگ منڈی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما عزیز احمد بھٹی اور رانا رضوان یوسف نے کہا ہے کہ مسترد شدہ عناصر احتجاجی تحریکوں کے ذریعے اقتدار حاصل کر ناچاہتے ہیں، انہوں نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے 11 مئی 2013 کو ہونیوالے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے اقتدار حاصل کیا اور ووٹ حاصل کر کے پاکستان مسلم لیگ ن نے ووٹ کی قدر بھی کی، اس وقت ملک بھر میں توانائی کی کمی کو پورا کر نے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ ترقی وخوشحالی کے دیگر منصوبے بھی شروع ہو چکے ہیں۔

عزیز احمد بھٹی اور رانارضوان یوسف نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان یہودی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ا نتشار پھیلاناچاہتے ہیں۔