غیر ملکی عناصر کی سازشیں کامیاب نہیں ہونگی ‘ میاں عبدالمنان

Mian Abdul Manan

Mian Abdul Manan

فیصل آباد (جیوڈیسک) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پارلیمانی امور میاں عبدالمنان، ایم پی اے فقیر حسین ڈوگر نے انجمن تاجران رحمن شہید روڈ مدینہ ٹاؤن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور خادم اعلیٰ شہباز شریف تاجروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔

کچھ لوگ غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں مگر ان کی یہ سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ اس موقع پر نومنتخب صدر حاجی سعید احمد، شہباز گل، نائب صدر میاں کامران اور عبدالرؤف ڈوگر نے کہا کہ رحمن روڈ کے تاجروں نے جو ذمہ داری ہمیں سونپی ہے ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔