کلرکوں کا مطالبات کے حق میں جھنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

Clerks Demonstrating

Clerks Demonstrating

فیصل آباد (جیوڈیسک) مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایوب ریسرچ لائبریری گراؤنڈ سے جھنگ روڈ تک ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالعزیز بھٹی نے کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ایپکا رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں سکیل ریوائز کرتے ہوئے 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے 9 جون سے 13 جون تک قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔