ڈالر کی قدر میں کمی سے ٹیکسٹائل سیکٹر کا منافع کم ہونے لگا

Textile Industry

Textile Industry

کراچی (جیوڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی سے تیسری سہ ماہی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کے منافع میں نمایاں کمی ہوئی، جنوری سے مارچ تک منافع میں تہتر فیصد کمی ہوئی۔

جنوری سے مارچ تک ڈالر کی قدر میں چھ فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کا منافع نو فیصد کم ہو گیا۔ اس سے قبل پہلی ششماہی کے دوران شعبے کے منافع میں پچیس فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جنوری سے مارچ تک ٹیکسٹائل کی برآمدات روپے میں ایک فیصد کم ہوئی تاہم ڈالر میں دو اعشاریہ تین فیصد بڑٖھ گئی۔