فیصل آباد: شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل ڈالے کی ٹکر سے کار سوار جاں بحق

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) ملت ٹائون کے علاقہ میں شوہر نے بد چلنی کے شبہ میں شریک حیات کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ شمس آ باد میں رہائش پذیر فتح اللہ کی شادی 2 سال قبل رضیہ سے ہوئی، جس کے بطن سے ایک بچہ پیدا ہوا تاہم شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا جس پر گزشتہ روز جھگڑا ہوا تو ملزم نے فائر نگ کر کے رضیہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ دریں اثناء صدر کے علاقے میں ڈالے کی ٹکر سے پل چوہلہ کے قریب 72 جب کا رہائشی کار سوار خالد زخموں کی تا ب نہ لا کر دم توڑ گیا ، پولیس نے نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔