تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار ابدی نیند سو گیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار موت کی آغوش میں چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیف آباد کے قریب الیاس نامی سائیکل سوار جھنگ روڈ عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار موٹر سائیکل نے اس کوٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور قانونی کارروائی کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوا لے کر دی۔