تاندلیانوالہ میں دیوار گرنے کے باعث خاتون جاں بحق

Tandlianwala

Tandlianwala

تاندلیانوالہ (جیوڈیسک) دیوار گرنے کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں 419 گ ب کی رہائشی رضیہ اکرم اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک بیرونی دیوار گر گئی۔

جس کے ملبے تلے آ کر رضیہ موقع پر ہی چل بسی۔ خاتون کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔