عراق: حضرت علی رض کے یوم ولادت پر دھماکے, 30 افراد ہلاک, 90 زخمی

Iraq

Iraq

عراق (جیوڈیسک) عراق میں حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پردارالحکومت بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں 10 کاربم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو کار بم دھماکے مشرقی بغداد کے علاقے بلادیات میں ٹریفک پولیس ہیڈکواٹرز کے قریب کئے گئے۔

اسکے علاوہ صدر سٹی، اڑ، جمیلہ، معمال اور کرادہ کے مرکزی ضلع میں بھی دھماکے کئے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صدر سٹی میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ آبادی والے علاقے میں دھماکے میں 12 افرادمارے گئے اور 58 زخمی ہوئے۔ ادھر بغداد کے مشرقی ضلع جمیلہ میں کمرشل ایریا میں کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

چوتھا دھماکہ ٹریفک پولیس ہیڈکواٹر زکے قریب ہوا جس میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ ادھر شہر کے مرکز میں سکوائر کے قریب کار بم دھماکے میں دو افراد مارے گئے جبکہ آٹھ زخمی ہوئے۔ مشرقی صوبے اڑ میں ہونے والے کاربم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ کسی بھی گروپ نے فوری طور پر دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔