عوام کو واٹر مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت سندھ اور واٹر بورڈ سنجیدگی سے اقدامات کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو واٹر مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا اور شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے متعدد علاقوں میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنس ختم کر دیئے گئے ہیں۔

کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی چوری کے خلاف بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ پانی کا ناغہ سسٹم فعال کرے اور کسی بھی علاقے کو 24 گھنٹے سے زائد پانی سے محروم نہ کیا جائے گا۔