وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا

Federal Cabinet Meeting

Federal Cabinet Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ‫وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آیندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر کابینہ اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں امن وامان کی صورت حال اور سلامتی کے امور پر بھی غور ہو گا۔

وزیراعظم اپنے حالیہ دورہ ایران کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ 2014 اور 15 کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 525 ارب روہے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں ویژن 2025 بھی شامل ہو گا۔ ایک ہزار ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے آئندہ سال بھی جاری رہیں گے۔ 70 فیصد تک مکمل ہونے والے منصوبوں کی تکمیل آئندہ سال ترجیح ہوں گی۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل بھی ترجیح ہوں گی۔ نئے مالی سال کیلئے ایرا کیلئے پی ایس ڈی پی میں 10 ارب روپے رکھنے جانے کا امکان ہے جس کے بعد مجموعی پی ایس ڈی پی 535 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔